20 جنوری 2020 - 04:44
برطانیہ؛ ایام فاطمیه کی تین روزہ مجالس کا اعلان

عزاداری ایام فاطمیه کی مناسبت سے تین روزہ مجالس لندن اسلامی مرکز میں منعقد ہوں گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی مرکز برطانیہ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس مہینے کے تین دن (۲۷ سے ۲۹ جنوری) رات مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے شهادت حضرت فاطمه زهرا(س) دختر مرکز نبی اسلام(ص) کے حوالے سے مجالس منعقد ہوں گی۔

اسلامی مرکز لندن کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین سیدهاشم موسوی مجالس سے خطاب کریں گے جبکہ حامد حشمتی اور علی مجیدی نوحہ خوانی کریں گے۔

اسلامی مرکز نے شهادت حضرت زهرا(س) کے حوالے سے منعقدہ مجالس میں عاشقان اهل بیت(ع) سے شرکت کی استدعا کی ہے۔

بدھ سوم جمادی‌الثانی بمطابق ۲۹ جنوری کو شهادت حضرت زهرا(س) کا دن منایا جارہا ہے۔/





/129